خاندانی زندگی کے قرآنی اسلوب کے نفاذ میں حائل سماجی رکاوٹیں اور ان کا حل
(ندگان)پدیدآور
پدیدآور نامشخصنوع مدرک
Textمقاله پژوهشی
زبان مدرک
فارسیچکیده
خاندان معاشرے کی بنیادی اکائی اور رکنِ رکین ہےاس کے ذریعے سے قوم قبیلے،جماعت،گروہ اور امت تشکیل پاتی ہےانسانی معاشرہ خاندان کے بغیر مکمل نہیں ہوتا چونکہ معاشرہ افراد سے وجود میں آتا ہے اور افراد کا تعلق خاندانی نظام ِحیات سےہے اس لیےخاندان کی بقاکی راہ میں حائل رکاوٹوں کا جاننا ضروری ہے تاکہ معاشرہ ارتقائی سفر کی راہ پر گامزن رہے۔ بہت سارےسماجی اسباب و عوامل ایسے ہیں جو براہ راست مثالی اور قرآنی معاشرے کے قیام کی ممکنہ صورت میں رکاوٹ بنتے ہیں قرآنی تعلیمات کے مطابق خاندان کی تعمیر و ترقی کے امکان کو ختم کر دیتے ہیں معروفات کی جگہ منکرات کو فروغ دنیےکا سبب بنتے ہیں خاندانی افتراق اور بگاڑ کا باعث بنتے ہیں خاندانی مسائل میں مزید اضافہ کردیتے ہیں جس کے نتیجے میں خاندان زوال کا شکار ہو جاتا ہےاورمعنوی اوصاف وکمالات کو حاصل نہیں کر پاتا۔قرآنی طرز کا معاشرہ قائم کرنے کے لیےان عوامل و اسباب کی طرف توجی دینا ضروری ہے تاکہ ان مسائل سےنکلنےکے موثر راستےبھی تلاش کئے جا سکیں۔ اس تحقیقی مقالے میں ہم نے بھر پور کوشش کی ہے کہ قرآنی و سنت کے تناظر میں ان تمام اسباب و عوامل کو بیان کیا جائے جومعاشرے میں قرآنی اسلوب زندگی کے نفاذ میں حائل ہیں مقالہ ہذا کو اس ترتیب کے تحت لکھا گیا ہے۔قرآن کا مختصر تعارف ،خاندانی زندگی کی ضرورت و اہمیت ،خاندانی زندگی کے قرآنی اسلوب کی وضاحت ، قرآنی اسلوب کے نفاذ میں چند سماجی رکاوٹیں اور ان کو دور کرنے کے طریقے۔
کلید واژگان
خاندانسماجی مسائل
رکاوٹیں
قرآنی تعلیمات
اسلوب
شماره نشریه
3تاریخ نشر
2018-12-221397-10-01




