ایام الله، قرآن کی روشنی میں
(ندگان)پدیدآور
پدیدآور نامشخصنوع مدرک
Textمقاله پژوهشی
زبان مدرک
فارسیچکیده
ایام اللہ سے مرادگذشتہ کسی بھی زمانے میں پیش آنے والا واقعہ ہے جس میں اللہ تعالی نے کسی قوم پر ان کے اچھے اعمال کی وجہ کوئی نعمت نازل کی ہو یا کسی قوم کی نافرمانی کی وجہ سے ان پر عذاب نازل کیا ہوا۔ان واقعات کو ،جن ایام میں یہ واقعات پیش آئے ان کو یاد رکھنے کی ضرورت ہے ۔جب ان ایام اللہ کا تذکرہ ہو گا اور اس میں کسی قوم پر انعام کا ذکر آئے گا تو لوگ عمل کی طرگ آئیں گے اسی طرح اگر کسی قوم پر عذاب کا ذکر ہو گا توا س سے لوگ اس برے عمل سے دور ہوں گے جس کی وجہ سے اس قوم پر عذاب نازل ہوا تھا۔ ان ایام کو یاد کرنا جن میں یہ واقعات پیش آئے ایام اللہ کی یاد میں آتا ہے جن کا مقصد پیغام خدا کو لوگوں تک پہنچانا اور اسلامی تعلیمات سے روشناس کرا کر ایک الہی معاشرہ کو تشکیل دینا ہے۔ایک اہم نقطہ یہ بھی کہ ایام اللہ صرف وہی نہیں جو گزر چکے ہیں بلکہ اگر اس دور میں بھی کوئی ایسا واقعہ پیش آتا ہے جس سے پیغام الہی عام ہوتا ہے اس کے اظہار سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد اسلام سے روشناس ہوئی ہے تو وہ واقعہ بھی فلسفہ ایام اللہ کے مطابق ایام اللہ میں داخل ہو گا۔
کلید واژگان
اللہ، قرآن، الحمد للہ، الٰہی
شماره نشریه
1تاریخ نشر
2017-12-221396-10-01




